title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چلینج – 092 News

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چلینج

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چلینج



اسلام آباد:

26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ کسی بینچ کو خاص قسم کے مقدمات کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی خود مختاری میں رکاوٹ ہے۔

3 سینئر ترین ججز میں سے تقرر اور 65 سال کی عمر سے قبل ریٹائر کرنے کا اصول بنانا عدلیہ کی خود مختاری کو سبوتاژ کرنا ہے۔

اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کی نیا کمشنر تعینات ہونے تک توسیع غیر جمہوری عمل اور آئین کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترامیم کے سیکشن 7،8،9،10،13،14،17،18اور 22  کو ماورائے دستور قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت 26 ویں آئینی ترامیم کا گزیٹڈ نوٹیفکیشن معطل کرے۔





Source link