title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان – 092 News

90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان

90 ارب کا ریونیو شارٹ فال، منی بجٹ آنے کا امکان


  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر )کو رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں درپیش 90 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باعث مزید ٹیکس اقدامات کا امکان ہے اور اس متوقع منی بجٹ کے تحت ایک سو تیس ارب روپے کے ہنگامی ٹیکس اقدامات کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے اور اگر اضافی ریونیو حاصل نہیں ہوپاتا تو اس صورت میں رواں مالی سال منی بجٹ آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشروبات یا شوگر ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس سے حکومت کو ماہانہ دو اعشاریہ تین ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس سے ماہانہ دو ارب روپے حاصل ہوں گے جبکہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس سے ماہانہ ساڑھے تین ارب، کمرشل امپورٹرز پر ایک فیصد ٹیکس سے ماہانہ ایک ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔





Source link