کراچی کے 6 سالہ سالہ محمد ابراہیم انفرادی طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے سب کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے۔
محمد ابراہیم نے ایک منٹ میں ماشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتل کے ڈھکن کو کامیابی کے ساتھ کھولا، قبل ازیں یہ ریکارڈ 40 بوتلوں کو ککس کے ساتھ کھولنے کا تھا۔
گنیز ولڈ ریکارڈز نے یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں منظور کیا، اس موقع پرپاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس نے کئی مارشل آرٹس ماسٹرز کو مدعو کیا تھا، محمد ابراہیم پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے صاحبزادے ہیں۔
محمد راشد نسیم کی صاحبزادی نے بھی 7 سال کی عمر میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، راشد نسیم کے والد اور اہلیہ پہلے ہی اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا چکے ہیں۔
اس موقع پر راشد نسیم کا کہنا تھا کہ میں اور میرا خاندان مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہے گا، اب تک 16 شاگرد ورلڈ گنیز بک میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔
حکومتی سرپرستی کے بغیر یہ سفر بہت مشکل ترین ہوچکا ہے، اب تک ہمت نہیں ہاری، اپنا فن اپنے شاگردوں میں بھی منتقل کر رہا ہوں۔
دریں اثنا دنیا کے سب سے کم عمر عالمی ریکارڈ ہولڈر بننے والے محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ مجھے مدعو کریں۔