3 ناکام شادیوں کے بعد بالی وڈ گلوکار  چوتھی شادی کے خواہشمند

3 ناکام شادیوں کے بعد بالی وڈ گلوکار  چوتھی شادی کے خواہشمند


بالی وڈ کے معروف گلوکار لکی علی، جو 66 سال کے ہو چکے ہیں، انہوں نے چوتھی شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

لکی علی معروف بھارتی کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی مشہور فلمی گیت گا چکے ہیں۔ ان کی گلوکاری آج بھی مقبول ہے، اور ان کے کنسرٹس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں دہلی میں ایک میوزک فیسٹیول کے دوران جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: “میرا خواب ہے کہ میں دوبارہ شادی کروں۔”

لکی علی کی شادیوں کی تفصیلات: 

پہلی شادی (1996) – میگھن جین سے ہوئی، لیکن جلد ہی طلاق ہوگئی۔ اس شادی سے ان کے دو بچے، تاوز اور تسمیہ ہیں۔
دوسری شادی (2000) – پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی، جو بعد میں مسلمان بھی ہوئیں۔ ان سے دو بچے، سارہ اور ریان ہیں، لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔
تیسری شادی (2010) – انہوں نے کیٹ الزبتھ سے شادی کی، اور ایک بیٹے کے والد بنے، مگر یہ رشتہ بھی 7 سال بعد ختم ہو گیا۔

لکی علی کی چوتھی شادی کی خواہش پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔

 





Source link