title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 3 کروڑ فی گانا : بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا گلوکار کون؟  – 092 News

3 کروڑ فی گانا : بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا گلوکار کون؟ 

3 کروڑ فی گانا : بھارت کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا گلوکار کون؟ 


بھارت میں گلوکاروں کی کمائی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکار کی فیس 3 کروڑ روپے فی گانا ہے، جو ارجیت سنگھ، شریا گھوشال اور سونو نگم جیسے مشہور گلوکاروں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق، بھارت کے نامور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان ہر گانا گانے کے لیے تقریباً 3 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر توجہ کمپوزیشن پر مرکوز رکھتے ہیں اور گلوکاری صرف محدود مواقع پر کرتے ہیں۔

رحمان کی اس غیر معمولی فیس کا مقصد کمپوزرز کو اپنی طرف رجوع کرنے سے روکنا ہے۔ وہ عموماً صرف اپنی ہی کمپوز کی گئی موسیقی پر گاتے ہیں، اور اگر وہ کسی اور کی کمپوزیشن پر گاتے ہیں تو پروڈیوسرز کو بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔

پارٹ ٹائم گلوکاروں کے برعکس، فل ٹائم گلوکاروں میں شریا گھوشال سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں، جو فی گانا 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ ان کے بعد سنی دھی چوہان اور ارجیت سنگھ آتے ہیں، جو 18 سے 20 لاکھ روپے فی گانا چارج کرتے ہیں۔

سونو نگم اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جو 15 سے 18 لاکھ روپے فی گانا وصول کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ریپر بادشاہ اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے حالیہ برسوں میں اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے اور ممکنہ طور پر ٹاپ 5 میں شامل ہو سکتے ہیں۔

 





Source link