title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلیے ضروری تھی، وزیراعلیٰ پنجاب – 092 News

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلیے ضروری تھی، وزیراعلیٰ پنجاب

26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلیے ضروری تھی، وزیراعلیٰ پنجاب


سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کرتی ہوں،مریم نواز:فوٹو:فائل

سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کرتی ہوں،مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے۔ ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا- 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ضروری تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا۔ یہ ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔ سود کے خاتمے کی شق کا  خیرمقدم کرتی ہوں-

عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے اور انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔





Source link