title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 200 ڈالر مالیت ہیرے کی انگوٹھی، کیا زینڈایا نے ٹام ہالینڈ سے منگنی کرلی؟ – 092 News

200 ڈالر مالیت ہیرے کی انگوٹھی، کیا زینڈایا نے ٹام ہالینڈ سے منگنی کرلی؟

200 ڈالر مالیت ہیرے کی انگوٹھی، کیا زینڈایا نے ٹام ہالینڈ سے منگنی کرلی؟


مارول اسٹوڈیوز کی مشہور زمانہ فلم سیریز ’’دی اسپائیڈر مین‘‘ کی رومانٹک جوڑی ٹام ہالینڈ اور زیانڈا کے تعلقات کی افواہوں ایک عرصے سے گردش میں ہیں۔

تاہم 82 گولڈن گلوبز کی تقریب کے موقع پر زیانڈا کے ہاتھ میں 200 ڈالر مالیت کی بڑے ہیرے کی انگوٹھی نے ان کی ٹام ہالینڈ کے ساتھ ممکنہ منگنی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

اسپائیڈر مین کی محبوبہ نے گولڈن گلوبز کی تقریب میں خاص طور پر اپنی بیش قیمت ہیرے کی انگوٹھی کی نمائش کرتے ہوئے دانستہ فوٹو گرافرز کو پوز دیئے۔

اداکارہ کے اس انداز میں انگوٹھی کی رونمائی کو مداح ان کی ٹام ہالینڈ کے ساتھ منگنی سے تعبیر کررہے ہیں۔ لوگوں کی آرا ہے کہ انگوٹھی دکھا کر زیانڈا نے دراصل اپنی منگنی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔

تاہم جب لاس اینجلس ٹائمز کے رپورٹر نے انگوٹھی کے بارے میں استفسار کیا تو اداکار نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا۔ اس کے بجائے انھوں نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھاتے ہوئے خوش مزاجی سے مسکراتے ہوئے پرمعنی انداز میں اپنے کندھے اچکائے۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں کے تعلقات کی خبریں ایک عرصے سے سامنے آرہی ہیں، تاہم دونوں ستارے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کے سامنے لانے سے گریز کرتے ہیں۔





Source link