لندن: برطانیہ میں تقریباً 20 سال بے گناہ جیل میں قید رہنے والے شخص سے رہائش اور کھانے کا معاوضہ طلب کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو مالکنسن کو 2003 میں مانچسٹر میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
گزشتہ برس جولائی میں اینڈریو مالکنسن کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔
بری ہونے کے باوجود اینڈریو مالکنسن کو غلط سزا کے معاوضے میں ملنے والی رقم سے ’بیڈ اینڈ بورڈ‘ فیس کی مد میں ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے غلط سزا پانے والے متاثرین کو مطلع کیا ہے کہ اب انہیں جیل میں رہنے کے دوران ’’بیڈ اینڈ بورڈ‘‘ فیس ادا کرنی ہوگی اور یہ اخراجات انکو غلط سزا کے عوض ملنے والے معاوضے سے کاٹے جائیں گے۔
اینڈریو مالکنسن کے معاملہ کو لیکر ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے جو افراد پہلے ہی ناانصافی کا شکار ہوچکے ہوں ان پر اس طرح کا معاشی بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے۔
جب تک آزاد بورڈ کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرتا اینڈریو کو معاوضے کی رقم کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔