title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 2 مرتبہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار ناتھن لائن قرار – 092 News

2 مرتبہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار ناتھن لائن قرار

2 مرتبہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار ناتھن لائن قرار



کراچی:

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 2 مرتبہ اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہونے کے ذمہ دار آسٹریلوی اسپنر ناتھن لائن قرار پائے۔

ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز تیسرے سیشن میں تھوڑے سے وقفے میں 2 مرتبہ فلڈ لائٹس بند ہوئیں جس پر پلیئرز اور شائقین سب حیران ہوگئے۔ اس بارے میں قیاس آرائیاں ہوئیں کہ شاید بجلی بند ہوگئی، کسی نے مذاق میں کہا کہ شاید بل ادا نہیں کیا اس لیے بجلی کاٹ دی گئی۔

اب گابا میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کے دوران چینل سیون سے بات چیت میں میزبان اسپنر ناتھن لائن نے لائٹس آف ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انھوں نے بتایا کہ نائٹ سیشن کے دوران میں اور نائب کوچ آندرے بوروویک اندھیرے میں بیٹھے ہوئے تھے، جب ایک گارڈ نے وجہ پوچھی تو ہم نے کہا کہ اگر آپ پریکٹس ایریا کی لائٹس آن کردیں تو ہم کچھ بولنگ کرپائیں گے۔

جس پر انھوں نے غلط بٹن دبا دیا جس سے سارے اسٹیڈیم کی لائٹس آف ہوگئیں، جسے آن کرنے کے بعد پھر سے انھوں نے غلط بٹن دبایا اور یوں دوسری بار بھی فلڈ لائٹس آف ہوئیں، اس کا ذمہ دار میں ہی ہوں۔ 
 





Source link