پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل (ر) ناصر اعجاز پر 3 باکسرز کے بیرون ملک سلپ ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی۔
دو سال کے عرصے کے دوران 3 پاکستانی باکسرز بیرون ملک جاکر سلپ ہوئے جن میں 2 سلیمان بلوچ اور نذیر اللہ خان 2022 میں برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے اختتام کے چند روز بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔
رواں سال مارچ میں ایشین برانز میڈلسٹ زوہیب رشید پیرس اولمپکس باکسنگ کے ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران اٹلی میں سلپ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ، تاحیات پابندی عائد
مسلسل گمشدگیوں پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے غفلت اور بدانتظامی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات شروع کرنے پر مبجور کیا۔
بعدازاں وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کی جانب سے تشکیل دی گئی، کمیٹی نے فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری کو غفلت برتنے کے الزام میں تاحیات پابندی کی سفارت کرتے ہوئے کیس کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھیجنے کی ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی لگادی
بورڈ آف گورنرز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سفارش قبول کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر خالد محمود اور سیکرٹری کرنل (ر) ناصر اعجاز کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تاحیات پابند عائد کردی ہے۔
خیال رہے کہ خالد محمود باکسنگ فیڈریشن کے علاوہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے بھی صدر ہیں۔