راولپنڈی:
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ نے 342 کے تحت سوالناموں کے جواب داخل کرا دیئے۔
حاضری پر بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ ملزمان کو 79،79 سوالات جاری کیے گئے تاہم جواب 15 ویں سماعت پر داخل کروائے گئے۔
عمران خان نے اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے آگاہ کیاجبکہ بشری نے بتایا وہ کوئی گواہ پیش نہیں کرنا چاہتیں۔
اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ کئی سماعتوں سے غیر حاضر بشریٰ کی پیشی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے 12 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔