title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu 190 ملین پاؤنڈ کیس، 3 بار فیصلہ ملتوی ہونے پر قیاس آرائیاں – 092 News

190 ملین پاؤنڈ کیس، 3 بار فیصلہ ملتوی ہونے پر قیاس آرائیاں

190 ملین پاؤنڈ کیس، 3 بار فیصلہ ملتوی ہونے پر قیاس آرائیاں



اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق عدالیہ کی ساکھ پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ 3 بار فیصلے کے اعلان کے حوالے سے تاریخ دینے کے باوجود احتساب عدالت نے فیصلہ نہیں دیا جس سے کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جو سپریم کورٹ کے وکیل بھی ہیں نے  کہا ہے کہ اس طرح کی التوا پہلے سے کمزور عدلیہ پر اعتماد کو مزید کمزور کرتی ہے۔ تاہم القادر کیس کا فیصلہ موخر ہونا ایک مثبت پیشرفت ہے۔

چار واقعات بتاتے ہیں کہ مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان میں اتوار کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، القادر کے بارے میں فیصلہ ملتوی کرنا، اعجاز چوہدری کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری ہونا اور 15 جنوری کو ایک ساتھ کمیٹی کا اجلاس بلانا شامل ہیں۔

سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر نے کہا یہاں یہ ایک اوپن سیکرٹ ہے کہ ریاست بمقابلہ عمران خان درحقیقت ڈیپ اسٹیٹ بمقابلہ عمران خان ہے۔

ٹرائل کورٹ نے اس طرح کے التوا سے صرف اس بات کی ہی تصدیق کی ہے، انہوں نے مزید کہا عمران خان کے وکیل چوہدری فیصل حسین کو یقین ہے کہ تین بار فیصلہ ملتوی ہونے کے بعد کیس کی کارروائی کا جواز ختم ہو گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے اپنے خط میں پہلے ہی ہائی پروفائل کیسز کی عدالتی کارروائی میں ایگزیکٹو کی مداخلت کے الزامات عائد کیے تھے۔

حافظ احسان احمد نے اس موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ احتساب جج کی جانب سے فیصلوں کے اعلان کو ملتوی کرنے سے نہ تو عدلیہ کی آزادی کا تصور مجروح ہوتا ہے اور نہ ہی کسی جج یا عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔





Source link