190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، فیصلے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا



اسلام آباد:

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے معاملے پر احتساب عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کو احتساب عدالت کے عملے نے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کے حوالے سے آئندہ تاریخ احتساب عدالت جی الیون سے کل دی جائے گی۔

احتساب عدالت کی جانب سے آئندہ دی جانے والی تاریخ پربانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر ریفرنس پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔





Source link