title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری، وزیر اطلاعات پنجاب نے انگریزی اخبار کے آرٹیکل کو غلط قرار دیدیا – 092 News

یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری، وزیر اطلاعات پنجاب نے انگریزی اخبار کے آرٹیکل کو غلط قرار دیدیا

یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری، وزیر اطلاعات پنجاب نے انگریزی اخبار کے آرٹیکل کو غلط قرار دیدیا



لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی، اس لیے اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ آرٹیکل میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے جبکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سرپلس تھا جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اَپ لوڈ کیے۔ آرٹیکل میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پنجاب اپنے 150 ارب روپے کے سرپلس ہدف سے پہلے سہ ماہی کے اختتام پر پیچھے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنے متعین سرپلس کو مالی سال کے آخر تک حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے، پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔





Source link