title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش – 092 News

یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش

یوٹیوب کی شارٹس کے لیے اہم فیچر کی آزمائش


کیلیفورنیا: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب شارٹس میں نئے ’سیو‘ کے بٹن کی آزمائش کر رہا ہے۔ اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو ایپ میں اپنے پسندیدہ کلپ تک باآسانی واپس پہنچنا ہے۔

سوشل میڈیا ٹوڈے کے مطابق ’سیو‘ بٹن کی شمولیت کے ساتھ ہی کمپنی کی جانب سے شارٹس کے یوزر انٹرفیس سے ناپسند کرنے والا بٹن بھی ہٹایا جانے والا ہے۔

موجودہ یوٹیوب شارٹس پلیئر پر ’لائیک‘ اور ’ڈِس لائیک‘ کے بٹن دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب موجود ہوتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں شروع کی جانے والی آزمائش میں ’سیو‘ بٹن کی جگہ بنانے کے لیے ویڈیو ناپسند کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بٹن کو ہٹایا جارہا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق ڈِس لائیک بٹن کو اب انٹرفیس کی دائیں طرف اوپر کی جانب تین نقطوں والے مینو میں رکھا جائے گا۔

صارفین کسی کلپ کو ناپسند کرنے اور اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے تین نقطوں والے آپشن کو دبا کر ظاہر ہونے والے مینو سے ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔





Source link