لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور ایک انٹرویو میں اس بارے میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔
تزئین حسین جو کہ اداکاری کے شعبے میں کافی شہرت رکھتی ہیں نے دوسری شادی ایک بینکار سے کی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں تزئین حسین نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انھیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے۔
جس کے بعد انھوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔
اس طرح اداکارہ تزئین اور ان کے شوہر عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی۔
دونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔
یاد رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھیں جن سے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں۔
پہلی شادی کے بعد ہی انھوں نے ڈراموں میں کام کرنے کے بجائے بچوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا۔ 2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث چل بسے۔
جس کے بعد تزئین حسین نے 20 سال بعد ڈراموں میں پھر سے کام کرنا شروع کیا۔ 2023 میں ان کا ڈراما یوں ہی کافی مقبول ہوا۔
پھر ان کی ملاقات عامر سیدین سے ہوئی اور دونوں نے گزشتہ ماہ ہی شادی کی ہے۔