گزشتہ برس آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کا آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے ساتھ جملے کے تبادلے کی گونج پوری سیریز میں سنائی دیتی رہی تھی۔
پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک کو “You’re coming too slow” (تم بہت ہلکی گیند کروا رہے ہو) جملہ کسا تھا۔ البتہ، اس کا بدلہ مچل اسٹارک نے بھارتی اوپنر کو سیریز میں تین بار آؤٹ کر کے لیا تھا، جو بعد ازاں سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے نام کی اور 2015 کے بعد پہلی بار جیتی۔
سیریز کے بعد دونوں کھلاڑی آئی پی ایل 2025 میں بدھ کے روز کھیلے جانے والے دہلی کیپیٹلز اور راجھستان رائلز کے درمیان میچ میں ایک بار پھر سامنے آئے۔
آمنا سامنا ہونے پر یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک سے پوچھا ’لیجنڈ، آپ کیسے ہیں؟‘
جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے جیسوال سے گلے ملتے ہوئے پوچھا ’تم کے کیسے ہو، نوجوان؟‘
یشسوی جیسوال نے مچل اسٹارک سے پھر پوچھا ’آپ دہلی میں مزے کر رہے ہیں؟‘، جس کے جواب میں مچل اسٹارک نے کہا ’ہاں۔ ہمیں یہاں آئے صرف پانچ دن ہوئے ہیں۔‘