لاہور: ہنی ٹریپ کیس میں معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کیس لڑنے والے وکیل کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
وکیل کے مطابق انہوں نے ملزمان سے موبائل فون نہ لے جانے کی درخواست کی جس پر انہوں نے گولی مارنے کی دھمکی دی۔
وکیل نے تھانہ باغبانپورہ لاہور میں ملزمان کیخلاف کلارروائی کیلئے درخواست جمع کرادی ہے۔