ہمیشہ جارحانہ کوشش بھارت کی ہوتی ہے، سید محمد علی

ہمیشہ جارحانہ کوشش بھارت کی ہوتی ہے، سید محمد علی



اسلام آباد:

نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ (ر) ایئروائس مارشل اعجاز محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کیا کیسے کا بڑا خوبصورت جواب کل ایئروائس مارشل اورنگزیب نے دیا ہے لیکن آپ کے ناظرین کے لیے میں ری کیپ کرتا ہوں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے ہم نیوکلیئر ہوئے ہم یہ کہتے آئے کہ اب جنگ کی گنجائش نہیں ہے، دونوں ملکوں میں لیکن بھارت کی جو اسٹریٹیجی تھی کہ وہ جوہری خطرے کے سائے میں جنگ کی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے تو پھر اس کے لیے ظاہر ہیں کہ ہم تیار ہیں، اصل میں انھوں نے ہماری ڈیٹرنس کو چیلنج کیا اب اس کا جواب دینے کے لیے جو ہمارے پاس سب سے اچھی آپشن تھی وہ ایئرپاور ایپلیکیشن تھی۔ 

نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ (ر)میجر جنرل طارق رشید خان نے کہا کہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، وہ تو مانتے ہی نہیں تھے۔ پوری دنیا کہتی رہی کہ ثبوت دیدو، پاکستان بھی انویسٹی گیشن کیلیے تیار ہے لیکن وہ مانے ہی نہیں، اب اتنی مار پڑی ہے کہ اور آج دیکھیں بے شرم مودی اسپیچ کر رہا ہے جیسے وکٹری اسپیچ کر رہا ہے، عقل کے اندھے پوری دنیا تمھیں کہتی ہے کہ تم ریاستی دہشت گردی کے اسپانسرڈ ہو، کینڈا میں آپ اسٹیٹ سپانسرڈ ٹیررازم کر رہے ہیں،جب پاکستان نے اپنی صلاحیت کی تھوڑی سے جھلک دکھائی تو دنیا کو بھی سمجھ آگئی، مودی صاحب کو بھی سمجھ آگئی اور پیر پڑ گئے کہ صلح کرا دیں۔ 

سید محمد علی نیشنل سیکیورٹی ایکسپرٹ نے کہا کہ پچھلے 38سال میں یہ آٹھواںکرائسس ہے جو یک طرفہ طور پر بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں وقوع پذیر ہوا ہے، ہر دفعہ تین چیزیں ہی کامن ہیں، ہمیشہ جارحانہ کوشش بھارت کی ہوتی ہے، پھر جب ہم ان کی پھینٹی لگاتے ہیں تو امریکا آکر بیچ بچاؤ کرا دیتا ہے اور ہم کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے، ہمیں خوش ہونا چاہیے، اس بار ہم نے جتنا زیادہ چھ ڈومیز میں فیصلہ کن اور جامع انداز میں شکست دی ہے شاید تاریخ میں اتنی بڑی پاور کو اتنے کم وقت میں اتنے کم وسائل سے شاید ہی تاریخ میں کیا گیا ہو۔





Source link