title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ہمارے 12 شہید 100 زخمی ہیں اور میڈیا پر بٹھائے مداری کہہ رہے ہیں گولی نہیں چلی، علی امین گنڈاپور – 092 News

ہمارے 12 شہید 100 زخمی ہیں اور میڈیا پر بٹھائے مداری کہہ رہے ہیں گولی نہیں چلی، علی امین گنڈاپور

ہمارے 12 شہید 100 زخمی ہیں اور میڈیا پر بٹھائے مداری کہہ رہے ہیں گولی نہیں چلی، علی امین گنڈاپور


پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے بارہ شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں اور میڈیا پر بیٹھائے گئے مداری کہہ رہے

پشاور میں تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے لوگوں پر ریاست نے گولیاں برسائیں اور شہید کیا گیا، انہیں خراج تحسین پیش کریں گے، اس اجتماع میں زخمیوں کےلئے دعا بھی کریں گے، سب لوگوں کو 15 دسمبر کو باغ ناران حیات آباد میں اس اجتماع میں شرکت کرنی ہے، یہ آپ کی آزادی کے لیے جان پیش کرنے والے شہدا ہیں اور شہدائے حقیقی آزادی ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جب تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرتے اس وقت تک ہماری تحریک جاری رہے گی، حکومت کو پیغام دیتا ہوں کہ ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ ہمارے لاپتا افراد میں بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ہے اس حوالے سے ہمارے تحفظات اور خدشات دور کیے جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت روزانہ ڈرامہ بازی کررہی ہے، میڈیا بھی دباؤ کی وجہ سے اس معاملے کو کوریج نہیں دے رہا، میں واضح پیغام دے رہا ہوں گولی کیوں چلائی اس کا جواب حکومت کو دینا پڑے گا، اس سے پہلے بھی پاکستان میں نہتے لوگوں کو قتل کیا گیا، گولی کس نے چلائی اور کس کے حکم پر چلائی ہر ایک بندہ جواب دہ ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہم اس کا جواب بھی مانگیں گے اور آپ کو جواب دینا پڑےگا، یہ جو مداری میڈیا پر بٹھائے گئے ہیں اور جو کہہ رہے ہیں کہ گولی نہیں چلائی،جو ہمارے 12 تصدیق شدہ شہدا ہیں اس کے علاوہ جو 100 سے زائد زخمی ہیں جبکہ مزید کی تصدیق ہو رہی ہے ہم چھوڑیں گے نہیں آپ کو جواب دینا پڑے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ واضح پیغام ہے کہ جو صوبوں میں نفرت پھیلانے کی سازش شروع کی گئی ہے یہ سازش بھی ناکام ہو چکی ہے، اپنی کرسی اور لوٹی ہوئی رقم کو چھپانے کےلئے آپ لوگوں نے پہلے بھی ملک کو توڑا ہے اور ابھی پھر جو سازش کررہے ہیں اور نفرتیں پیدا کررہے ہیں، آپ کی دلچسپی لوٹی ہوئی رقم کو تحفظ دینے میں ہے اور ملک سے نکل جانا ہے مگر ہمیں پاکستان میں رہنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ فوج ہماری ہے اور فوج کو یہاں رہنا ہے فوج کو عوام کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں بھی عوام میں رہنا ہے اور فوج میں جو لوگ بھرتی ہوتی ہیں وہ بھی ہم میں سے ہیں، یہ مطلب پرست سیاست دان یہ اس وقت کو فوج اور عوام کو آپس  میں لڑانے کی سازش کر رہی ہے اور ہمیں ان کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینی۔

گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ ایک سازش ہے اور سازشی لوگ ہیں، ان لوگوں نے اس ملک میں نہیں رہنا، یہ اس ملک میں اپنے پیسے بچانے کےلئے بیٹھے ہوئے ہیں ، ہماری عوام کو غلام کرنے کےلئے بیٹھے ہوئے ہیں، نہ ہم غلام تھے اور نہ غلام ہیں اور نہ غلام رہیں گے، ہم نے اس سازش کو بے نقاب کرنا ہے اور جواب دینا پڑے گا کہ گولی کیوں چلائی تھی اور آپ کے تکبر کے بت کو توڑیں گے بھی۔

 

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ آپ تیار رہے اس کےلیے؟ اس مداری پن سے آپ اپنی جان نہیں چھڑا سکتے ہم سے ہماری تحریک جاری ہے ہم اپنا حق لیکں گے بھی اور چھین کر لیں گے، دیکھتے ہیں کس میں کتنی طاقت ہے کہ عوام کو حق نہیں دیتا۔

 





Source link