title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک سے جواب طلب – 092 News

گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک سے جواب طلب

گرمی میں لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک سے جواب طلب


درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے

درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے

  کراچی: سینئر سول جج شرقی نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت اور ہرجانے کے دعویٰ پر کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج شرقی کی عدالت کے روبرو غیر اعلانیہ طویل لودشیڈنگ سے شہری کی ہلاکت سے متعلق کے الیکٹرک کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار عدنان نے کہا کہ 29 جون کو شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے والد صاحب کو جان لیوا دل کا دورہ پڑا۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ ہوا۔

درخواستگزار نے کے الیکٹرک کیخلاف 2 کروڑ 2 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 22 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیا۔





Source link