کراچی:
معروف مذہبی اسکالر آزاد جمیل نے گردے کی پتھری بغیر دوا اور آپریشن کے نکلنے کا وظیفہ بتادیا۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی ٹرانسمیشن پیارا رمضان کے سیگمنٹ کالرز کے سوالات اور جوابات میں آزاد جمیل نے مجرب وظیفہ بتایا۔
سوال یہ تھا کہ کالر نے پوچھا کہ اُن کے گردے میں پتھری ہے اور ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا ہے۔
مذہبی اسکالر نے کہا کہ میرے بھی پتھری ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے لیزر کے ذریعے آپریشن کی تجویز دی تھی مگر میں نے یہ وظیفہ پڑھا اور اللہ کے حکم سے پتھری ختم ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے گردے میں ایک یا متعدد پتھریاں ہیں تو وہ یہ وظیفہ پڑھ سکتا ہے۔
آزاد جمیل نے ناظرین کو مخاطب کر کے بتایا کہ سورۃ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 82 (وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَۙ-وَ لَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا) روزانہ 101 بار پڑھنی ہے۔
اس کے آغاز اور اختتام پر درود شریف اور پھر سورۃ انشراح (اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ) تیسویں سپارے کی 94ویں صورت کو 21 بار پڑھنا ہے اور پھر پانی پر دم کر کے اُسے 11 دن تک لگاتار پینا ہے۔
مولانا آزاد جمیل نے کہا کہ ’اللہ کے حکم سے بڑی سے بڑی پتھری کیوں نہ ہو وہ اس عمل کے بعد 21 دن سے پہلے خود بہ خود نکل جائے گی‘۔