title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار – 092 News

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار


نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔

نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔

  کراچی: محکمہ ایکسائز حکومت سندھ کا اہم قدم، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرز کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کردی۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تمام نئی اور پرانی گاڑیوں کو رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے عمل کے دوران بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوگی، نئی پالیسی کے تحت تبدیلی تین مرحلوں میں نافذ کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی، دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے گاڑیاں خرید کرنے والوں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی، تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اور خرید کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سندھ عوامی خدمات میں ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے آگے بڑھے، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر میں بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک تصدیق سے خریداروں اور فروخت کنندگان کی شناخت، گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلی اور شہریوں کو دھوکہ دہی سے بچانے میں مدد ملے گی، گاڑیوں کے مالکان بائیو میٹرک تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے نادرا ای سہولت مراکز یا کسی بھی ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس سے رجوع کر سکتے ہیں۔





Source link