کیا چین نے واقعی 10 جی انٹرنیٹ سروس متعارف کروائی ہے؟

کیا چین نے واقعی 10 جی انٹرنیٹ سروس متعارف کروائی ہے؟


ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جب کئی بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چین نے دنیا کا پہلا 10G انٹرنیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔

چینی میڈیا کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ خبریں غلط تھیں۔ درحقیقت چین نے صرف 10G ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کی ہے، جس کا تجربہ ہواوے کے تعاون سے ایک صوبے میں کیا جا رہا ہے۔ چینی ویب سائٹ ’چائنا منٹ‘ نے اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ صرف ایک آزمائشی پروگرام ہے، نہ کہ کوئی حتمی پیشرفت۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے ایک چینی ویب سائٹ کا حوالہ دیا جس نے خود بھی صرف آزمائش کی بات کی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف چین بلکہ دیگر ممالک بھی 6G سے 10G ٹیکنالوجی پر تجربات کر رہے ہیں، لیکن اب تک کسی نے بھی 10G انٹرنیٹ کو حتمی شکل میں پیش نہیں کیا۔

ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ضرور ہیں۔ چین کے آزمائشی پروگرام میں ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 9,934 میگابائٹس فی سیکنڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ 1,008 میگابائٹس فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس رفتار سے 20GB کی فائل صرف 3 سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ ہو سکتی ہے!

ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہوتی ہے تو صحت، تعلیم، صنعت اور زراعت جیسے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ لیکن فی الحال یہ صرف ایک آزمائش ہے، نہ کہ کوئی حتمی کامیابی۔





Source link