title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کوئٹہ کے ریڈ زون میں کنٹریکٹ نرسز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف دھرنا – 092 News

کوئٹہ کے ریڈ زون میں کنٹریکٹ نرسز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف دھرنا

کوئٹہ کے ریڈ زون میں کنٹریکٹ نرسز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر حکومت کے خلاف دھرنا



کوئٹہ:

بلوچستان کے دارالحکومت میں 6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور مستقل نہ کرنے پر کنٹریکٹ نرسز نے حکومت کے خلاف ریڈ زون میں احتجاج کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درجنوں کنٹریکٹ نرسز نے ریڈ زون میں احتجاج کے دوران حکومت کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے کہا کہ 2016 سے ڈیوٹیاں انجام دے رہی ہیں اور اب تک ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا، ملک کے دیگر صوبوں میں کنٹریکٹ نرسز کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں بھی نہیں مل رہی جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور پھر ناکامی پر نرسز کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا، بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

پولیس کے ایکشن پر باقی مظاہرین ریڈ زون سے منتشر ہوگئے۔





Source link