دنیا میں ہر فرد ذہانت کی منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ ستاروں کا علم رکھنے والے ان خصوصیات کو مختلف برج سے منسوب کرتے ہیں جبکہ کچھ ماہرین اس کو مہینوں کے اعتبار سے بھی ترتیب دیتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے بتائے گئے تین مہینے درج ذیل ہیں:
جنوری:
جنوری میں پیدا ہونے والے افراد میں دور اندیشی کی صلاحیت ہوتی ہے جو ان کو طویل مدتی کامیابی کے قابل بناتی ہے۔ یہ لوگ پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں اور کوئی کام شروع کرنے سے قبل ممکنہ نتیجے کے متعلق سوچتے ہیں۔
فروری:
فروری میں پیدا ہونے والے افراد جذباتی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کا منفرد مرکب ہوتے ہیں۔ ان افراد کو اکثر ان کی روحانی فطرت اور ہمدردانہ صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
ستمبر:
ستمبر میں پیدا ہونے افراد زیادہ تر منطقی ہوتے ہیں جو ان کو تعلیمی اعتبار سے دوسروں پر سبقت ملتی ہے۔ ان افراد کی کارکردگی مختلف ٹیسٹ، چیزوں کو ذہن نشین کرنے اور نئی اسکلز سیکھنے کے لیے بہترین ہوتی ہے۔