title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز اور سگریٹس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام – 092 News

کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز اور سگریٹس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

کمپیوٹرز، ایل سی ڈیز اور سگریٹس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام



کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت تازہ ترین کاروائی میں لنڈے کے کپڑوں کی آڑ میں کمپیوٹرز،ایل سی ڈیز سگریٹس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے.

یہ کاروائی ایک حساس ادارے کی معلومات کی بنیاد پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے نکلنے والے کنٹینر کو روک کر کی گئی جو کلئیرنس حاصل کرکے آرسی ڈی ہائی وے کے ذریعے اپنی منزل مقصود پر روانہ ہورہا تھا.

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق مشکوک 40 فٹ کا حامل کنٹینر نمبر INKU-6417040 کی ایگزامینیشن کے دوران2720کمپیوٹرز،20200 ایل سی ڈیز اور مختلف غیرملکی برانڈز کے 4 لاکھ 40 ہزار سگریٹوں کے ڈنڈے برآمد ہوئے.

اس دوران کنٹینر میں موجود درآمدی اشیاکی متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہوا کہ درآمدکنندہ کی جانب سے محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ گڈز ڈکلریشن میں اس کنسائمنٹ کو استعمال شدہ کپڑوں پر مشتمل ظاہر کیاگیا تھا جسے انٹر پورٹ شپمنٹ کے تحت منتقل کیا جارہا تھا.

حکام کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونیوالے اشیاکی مالیت 7 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔





Source link