اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف کنول شوزب کا کہنا ہے کہ جہاں پاکستان کی سالمیت آ جاتی ہے ، جہاں پاکستان کی سیکیورٹی آ جاتی ہے، پاکستان اورپاکستانیوںکا مشترکہ دشمن آ جاتا ہے ، جو ہمارے ملک پہ ایک غلط عزائم کے ساتھ آدھی رات کو نو جگہوں پر میزائلوں سے اٹیک کرے پھر ہماری جو بہادر افواج ہیں، افواج کے جو سربراہان ہیں اور جو ان سب کو لیڈ کر رہے ہیں آرمی چیف ہیں، وہ جب اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں تو پھر اس پر افسوس کس بات کا ہے تو پھر سب کو خوش ہونا چاہیے اور خوش ہو رہے ہیں ہم۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا سب کچھ اور سیاست بعد میں ہے، سب سے پہلے پاکستان ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہماری خواہش بھی تھی، دل بھی تھا، تمنا تھی لیکن ہمیں پتہ نہیں تھا، یہ ڈیفنس منسٹر کی طرف سے کیبنٹ کو پیش کیا گیا، وزیراعظم نے انڈورس کیا ہوا تھا، تمام منسٹرز نے اس کی متفقہ منظوری دی اور بہت خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کنول شوزب نے بالکل ٹھیک کہا جہاں پاکستان ہے وہاں ہم سب اکٹھے ہیں، آج بہت بڑے فیصلے ہوئے،یہ ڈیزروکرتے تھے اور مبارک باد کی مستحق ہیں ہماری افواج تمام، یہ بڑا حیرت انگیز کارنامہ ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ انڈیا کی ہمت نہیں ہو گی۔
رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی نے کہا ان سمپل ورڈز ہی ہیز ارنڈ اٹ، جس طریقے سے بھارت کے ساتھ پاکستان کی افواج نے اپنا دفاع کرتے ہوئے مقابلہ کیا اور دنیا میں یہ بات منوائی کہ گوکہ پاکستان چھوٹا ملک ہے اس کے پاس اتنے وسائل نہیں جتنے انڈیا کے پاس ہیں، انڈیا کے اندر ماضی میں ہم نے یکجہتی بھی دیکھی ہے، جب پیٹریاٹزم کی بات آتی ہے تو جو پولرائزیشن ہمیں پاکستان میں نظر آتی ہے کہ ڈیوائڈڈ ہیں، پولیٹیکل آئلز بھی ڈیوائڈڈ ہیں، انڈیا میں ایز سچ ہمیں نظر نہیں آتا، آپ نے دیکھا ہو گا کہ پہلگام واقعہ کے بعد منٹوں میں پاکستان کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی، انڈین میڈیا نے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے پاکستان پہ۔
سی ای او کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان کے یوتھ کیلیے بنی ہے، اگر ہم اس یوتھ کو ٹولز نہیں دیں گے، ٹولز فار ٹومارو، تو ہم ان کو پیچھے کر دیں گے تو یہ ہم ایسنشلی پاکستان دنیا کی تھرڈ بگیسٹ کرپٹو مارکیٹ ہے، یہ پرائم مسنٹر کے تھرو بنائی گئی ہے، باڈی، اس کی ریگولیشن، اس کی ایڈاپشن ، اس کی ایکسلریشن کہ ہم پاکستان میں ٹھیک طریقے سے بلاک چین اور کرپٹو کا استعمال کس طرح کر سکتے ہیں جس سے ملک کو بھی فائدہ ہو گا اور ملک کی یوتھ کو بھی فائدہ ہوگا۔