کراچی: گلستانِ جوہر میں قبرستان کے نزدیک چار مارٹر گولے برآمد، تحقیقات جاری

کراچی: گلستانِ جوہر میں قبرستان کے نزدیک چار مارٹر گولے برآمد، تحقیقات جاری



کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ناتھا خان قبرستان کے قریب سے چار مارٹر گولے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مارٹر گولے قبرستان کے ساتھ موجود کچے راستے سے ملے جس کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مارٹر گولے ایک حساس علاقے کے قریب سے ملے ہیں اور اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ یہ ہتھیار وہاں کیسے پہنچے ہیں

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے تاکہ مارٹر گولوں کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا جا سکے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مارٹر گولے کسی اسمگلنگ یا غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہو سکتے ہیں، تاہم حتمی رائے تفتیش کے بعد دی جائے گی۔





Source link