کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار



کراچی:

شہر قائد میں گزشتہ رات کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اسکے ساتھ ڈسٹرک ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نوید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ اور گولیاں تحصیل میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link