title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی کی سڑکوں کی مرمت، تعمیر کیلیے 1.5  بلین روپے کی منظوری – 092 News

کراچی کی سڑکوں کی مرمت، تعمیر کیلیے 1.5  بلین روپے کی منظوری

کراچی کی سڑکوں کی مرمت، تعمیر کیلیے 1.5  بلین روپے کی منظوری


وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر بلدیات ، مئیرکراچی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی:فوٹو:فائل

وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر بلدیات ، مئیرکراچی سمیت دیگرحکام نے شرکت کی:فوٹو:فائل

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کراچی کی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے 1.5 بلین روپے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں کے باعث متاثر سڑکوں کی مرمت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں 17861500 اسکوئر فٹ سڑکوں کی پچ ورک کی ضرورت ہے۔ تمام سڑکیں بارشوں میں خراب ہوگئی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2022ء کی بارشوں کے بعد تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کروائی تھی۔ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ سندھ حکومت کے ایم سی اور کے ڈی اے کو مرمت کے فنڈ دیتی رہتی ہے۔ یہ انکوائری کریں وہ سڑک کس نے بنائی اور کیوں خراب ہوئی۔ جس نے بھی سڑکوں کا ناقص کام کیا اس کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کے ایم سی جو سڑک تعمیر کرے اس کی نکاسی آب کا نظام بھی بنائے۔ ہرسڑک کے ساتھ سروس لائن بھی لازمی بنائی جائے۔ وزیراعلی نے کراچی کی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کے لیے  1.5 بلین روپے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مترضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی اور اسپیشل سیکریٹری خزانہ اصغر میمن نے شرکت کی۔





Source link