شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان 25 سالہ عمار کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔