کراچی کے علاقے لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
لانڈھی قذافی ٹاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لانڈھی ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔