کراچی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو سامنے آگئی



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز شام سے اب تک متعدد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ چند علاقوں میں لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قائد آباد، ملیر اور لانڈھی کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل میں زلزلے کے شدت 3.2 تک ریکارڈ کی گئی۔

ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں زمین کو لرزتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے نے صبح 11 بج کر 3 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی گلی میں موجود بچے اور بڑے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں جبکہ بچوں کے شور مچانے کی آواز بھی آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں زلزلہ فالٹ لائن فعال ہوگئی جس کے باعث آئندہ 2 روز کے دوران مزید زلزلے آنے  کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔





Source link