کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال، آج بھی گرم دن متوقع

کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال، آج بھی گرم دن متوقع



کراچی:

کراچی میں آج گرم دن متوقع ہے، پارہ41 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، بدھ کو نمی کاتناسب 68 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے5 ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

گزشتہ روز شہرمیں انتہائی گرم ومرطوب موسم ریکارڈ ہوا، جس کے دوران دوپہرکے وقت لوکے تھپیڑے چلے اورشدید حدت کے دوران ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.1 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھا جس کی وجہ سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 5 ڈگری اضافے سے42 ڈگری سینٹی کے مساوی رہا۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ جمعرات کو درجہ حرارت 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیرضیغم کا ایکسپریس سے بات چیت میں کہنا تھا کہ شہرمیں سمندری ہوائیں متواتر بحال رہیں،ہیٹ ویو کیلیے پارہ 40 تک تجاوزکرنے،نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے جبکہ ہوائیں غیرفعال ہونے جیسی وجوہات بھی شامل ہوتی ہیں۔

ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق گھوٹکی کشمور، شکارپور، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اورتھرپارکرکے اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

صوبہ کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسم گرم/بہت گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔





Source link