کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سکھیہ گوٹھ اسکیم 33 میں واقع گھر سے خاتون کی خون میں لت پت گلا کٹی لاش ملی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا نور محمد شیخ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 42 سالہ آمنہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر رجب علی نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر تیز دھار آلے کے وار سے ذبح کر کے قتل کیا اور جسم پر گینتی کے وار بھی کیے اور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی تاہم پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد جمع کرلیے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔