کراچی:
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس دوران ایس ایس پی ضلع وسطی کے امن و امان کے دعوے صرف دعوں تک ہی محدود رہ گئے ہیں۔
حال ہی میں پاپوش نگر فاطمیہ امام بارگاہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے ایک کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
مزید پڑھیں: کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
ڈکیتوں نے موبائل فون، نقدی اور عمرے کے کاغذات بھی چھین لیے۔
اس حملے کے شکار شہری کو دو دن بعد اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہونا تھا، جس کی وجہ سے یہ واردات نہ صرف مالی نقصان بلکہ ان کے روحانی سفر میں بھی خلل ڈالنے کا باعث بنی۔