کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق

کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق



کراچی:

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر نیا ناظم آباد میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لی۔

تفصیلات کے مطابق نیا ناظم آباد مین گیٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ابراہیم خان کے نام سے ہوئی جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی منگھوپیر پختون آباد سیکٹر 2 کا رہائشی تھا۔

منگھوپیر پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واٹر ٹینکر کو قبضے مین لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کو تلاش کیا جارہا ہے۔





Source link