کراچی:
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم کے حوالے سے آئندہ تین روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے تاہم صبح و شام کے وقت نمی کا تناسب زیادہ رہنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور بدین میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔