کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار

کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار


گلشن اقبال پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

گلشن اقبال پولیس نے رب میڈیکل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈکیت کو سجاد جبکہ ساتھی کو جاسد کے نام سے شناخت کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دو پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

 زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس دونوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔





Source link