کراچی: شوہرکے ہاتھوں بیوی تیز دھار آلے کے وار سے قتل

کراچی: شوہرکے ہاتھوں بیوی تیز دھار آلے کے وار سے قتل


کراچی کے علاقے پیر آباد قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قصبہ اسلامیہ کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔

مقتولہ کی شناخت 20 سالہ آمنہ بی بی زوجہ محمد یوسف کے نام سے کی گئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد امتیاز جت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہواہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے۔

تاہم پولیس مقتولہ کے شوہر کو تلاش کرتے ہوئے واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی۔





Source link