کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش

کراچی: اہلکاروں کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے پھل فروش کو ایس ایس پی کی جانب سے گلدستہ پیش



کراچی:

پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی  سینٹرل نے  پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔

اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل فروش کو آگاہ کیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں، یہ واقعہ پولیس اہلکاروں کا انفرادی عمل تھا جس پر سندھ پولیس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔





Source link