کراچی:
تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے میں ڈالمیا میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ترجمان ضلع شرقی پولیس کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فائق کے نام سے ہوگئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول فائق یوسی7 شانتی نگر سے سیاسی جماعت کا کونسلر تھا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول کو بظاہر نشانہ بنایا گیا اوراس کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہیں، مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جبکہ علائقہ میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ مقتول کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔