title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی؛ شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار – 092 News

کراچی؛ شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار

کراچی؛ شادی سے قبل ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار


کراچی کے علاقے بنارس فلائی اوور کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ ڈکیت اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر مقتول کی نئے ماڈل 125 موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بنارس فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے 125 ماڈل نئی موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے 35 سالہ جمال خان کو قتل کر دیا ڈکیت اپنی بائیک وہی چھوڑ گئے جبکہ مقتول کی بائیک پر فرار ہوگئے۔

مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول جمال خان میٹرو ول سائیٹ بلاک 5 کا رہائشی تھا مقتول کریانہ اور مونگ پھلی فروخت کرنے کا کام کرتا تھا جبکہ ان کا آبائی علاقہ سوات ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول کی دو ہفتے بعد شادی تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں جبکہ مقتول 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، مقتول اپنے دوست کے ہمراہ نئی 125 موٹر سائیکل پر چکر لگانے کے لیے گھر سے نکلا تھا اور بنارس فلائی اوور کے پاس ڈاکوؤں نے ان سے نئی موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔





Source link