کراچی، گارڈن میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے

کراچی، گارڈن میں پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے



کراچی:

 شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر بورڈ کے اہلکاروں نے اس بارے میں ایکسیئن کو مطلع کیا تھا، لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

احتجاج کے باعث گارڈن عثمان آباد اور گھاس منڈی کے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے کہا کہ گارڈن کے مکین پانی سے محروم ہیں اور واٹر بورڈ کو اس مسئلے کا کوئی احساس نہیں ہے۔





Source link