کراچی، پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


شہر قائد کے علاقے رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ضلع وسطی کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ہپی مین روڈ، جہانگیر آباد کے قریب ملت بیکری کے پاس دورانِ گشت ہوا۔

 پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ عرف والو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

ملزمان سے اسلحہ کے طور پر دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔





Source link