title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی، مچھر بھگانے والے گلوب سے گھر میں خوفناک آتشزدگی، 6 کمسن بہنیں جھلس گئیں – 092 News

کراچی، مچھر بھگانے والے گلوب سے گھر میں خوفناک آتشزدگی، 6 کمسن بہنیں جھلس گئیں

کراچی، مچھر بھگانے والے گلوب سے گھر میں خوفناک آتشزدگی، 6 کمسن بہنیں جھلس گئیں


شہر قائد میں مچھروں سے بچنے کیلیے گلوب جلانے سے گھر میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 6 کمسن بہنیں جھلس گئیں

افسوسناک واقعہ کیماڑی سکندر آباد گلی نمبر 28 میں واقع  گھرمیں پیش آیا، اہلخانہ نے گھر میں مچھروں سے بچنے کے لیے گلوب جلایا تھا جس سے بستروں میں آگ لگ گئی۔

بچیوں کے ماموں محمد اعظم کے مطابق آگ نے 6 کمسن بچیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے وہ جھلس کر زخمی ہو گئیں۔

زخمی ہونے والی بچیوں کو علاقہ مکینوں نے ایدھی چھیپا کے رضاکاروں کے مدد سے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا، 4 بچیاں مناحل، علیشاہ، تعبیر اور بشرہ برنس سینٹر میں داخل ہیں جبکہ 2 بچیوں عشاء اور عائزہ کو طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔

بچیوں کے ماموں محمد اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے والد پنجاب شادی میں گئے ہیں، آگ لگنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

محمد اعظم کے مطابق بچیاں سگی بہنیں ہیں اور گھر میں والدہ کے ساتھ مقیم تھیں۔

بچیوں کے نانا محمد اکمل کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے، بچیوں کی عمریں 2 سے 18 سال کے درمیان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 4 زخمی برنس وارڈ میں داخل بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے گھر میں آگ گیس لیکج یا سلنڈر پھٹنے کی ابتدائی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ مچھر کو بھگانے والے گلوب کے استعمال سے پیش آیا۔





Source link