کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کانگو اور منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے تناظر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 سے زائد پروازوں کی اسکریننگ کے ذریعے طبی جانچ پڑتال کی گئی۔
فوکل پرسن جناح ٹرمینل ائیرپورٹ ڈاکٹر سید ظفر مہدی کے مطابق کسی بھی مسافر میں منکی پاکس یا اس کے علامات کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ائیرپورٹ پر 20سے زائد ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔
مشتبہ مسافرکی جانچ کیلئے علیحدہ روم بھی بنائے گئے ہیں، بارڈر ہیلتھ اور محکمہ صحت سندھ کی ٹیمیں 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔