title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی – 092 News

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی

ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندوں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی گئی



پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے شرپسندو ں کی حوالگی تک کرم متاثرین کی امداد روک دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت سے تعاون اور ڈی سی کرم واقعہ میں ملوث فراد کو حکومت کے حوالے نہ کرنے والوں کو امداد نہیں ملے گی، کرم میں پندرہ دنوں کے اندر اسلحہ لینے کے لیے جرگے نے مشران کو کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ انتظامیہ کی نگرانی میں جمع کیاجائے گا جبکہ کرم میں بنکرز کاخاتمہ یکم فروری تک کیاجائے گا اور ٹل سے ہنگوتک 48 چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایاجائے گا جبکہ  399 سابق سروس مین پر مشتمل تحفظ سیکورٹی فورس بھی قائم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگن سمیت کرم میں متاثرین کا سروے کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اس کے علاوہ ڈی سی کرم حملہ واقعہ کا مزید ایک ملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ حملہ کیس میں شناخت شدہ پانچ میں سے تین ملزمان گر فتار کیے جاچکے ہیں۔

ایپکس کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کرم میں کسی بھی قسم کی شرپسندی روکنے کے لیے پارا چنار شاہراہ پر صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا جس کا مقصد قافلوں کی نقل و حرکت کے لیے راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔

نئے ڈپٹی کمشنر کرم محمد اشفاق نے چارج سنبھال لیا ہے جبکہ قبائلی ضلع کرم میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا آغاز دفعہ 144 اور کرفیو کے نفاذ سے کر دیا گیا ہے۔





Source link