ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری

ڈیموں میں ڈیڈ لیول تک جانے کا خدشہ، ارسا کی صوبوں کو ایڈوائزری جاری



اسلام آباد:

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ڈیموں میں پانی سطح کم ہونے پر چاروں صوبوں کو خبردار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی سطح ڈیڈ لیول تک جاسکتی ہے۔

ارسا کی جانب سے پانی کی کمی سے متعلق جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث آئندہ چند دنوں میں تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول تک جا سکتے ہیں، ایڈوائزری کمیٹی میں یہ پہلے ہی بتایا جاچکا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے پانی کی کمی میں مثبت رجحان پیدا کیا لیکن اس وقت پنجاب کو 20 فیصد اور سندھ کو 14 فیصد پانی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

ارسا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارشیں نہ ہونے کی صورت میں پانی کا شارٹ فال 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ مذکورہ صورت حال کے پیش نظر محکمے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔





Source link